11 نومبر 2013 - 20:30
ایران کے وزیر خارجہ کا بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امید ظاہر کی ہے کہ تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان طے پانے والا سمجھوتہ عملی طور پر موثر ثابت ہوگا۔

ابنا: وزیر خارجہ نے ایران کے ٹیلیویژن سے گفتگو میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مشترکہ بیان سے فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی کا راستہ ہموار ہوگا جو فریقین کے باقی بچے مسائل کے حل پر منتج ہوسکتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان بھی کسی بھی طرح کےسمجھوتے پر عملدرآمد میں آئی اے ای اے، آزمائش کا ایک ذریعہ ہے جو اس اعتبار سے بھی بنیادی کردار کی حامل ہے۔ محمد جواد ظریف نے اسی طرح جنیوا میں پانچ جمع ایک گروپ کے اراکین کے ساتھ انجام پانے والے دو طرفہ مذاکرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات، جوہری مسئلے سے متعلق گفتگو کا عمل مزید شفّاف و کارگر ثابت ہونے کا باعث بنے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور مغرب کے درمیان تعاون پورے علاقے کیلئے مفید واقع ہوسکتا ہے۔ انھوں نے ایران کے خلاف پرامن جوہری پروگرام کی بناء پر عائد کی جانے والی امریکی پابنديوں کو غیر قانونی اور بین الاقوامی معاہدوں کے منافی قرار دیا۔

.......

/169